کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن انتخابات، شریف خان پینل کامیاب

کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن انتخابات، شریف خان پینل کامیاب

  

کراچی (آن لائن)کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے2016-2020 میں شریف خان پینل نے چھتیس میں سے بتیس ووٹ حا صل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔ کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتیجہ میں منتحب کی نئی کابینہ چیف پیٹرن۔ سید شعیب شہزاد ، صدر۔ محمد اقبا ل حق ، چےئرمین۔محمد رفیق ، وائس چیرمین۔سید سعید جمیل ، اول نائب صدر سمیر نجم ، دوئم نائب صدر۔ ارشد جاوید جرنل ، سیکر ٹری۔مائسم رضا ، جوائینٹ سیکر ٹری۔محمد شریف خان ، ایسوسی ایٹ سیکر ٹری۔ منور ، فنانس سیکر ٹری۔عمر زادہ جبکہ ساجد چشتی ، آصف خان ، ذیشان ، وسیم قریشی ، نفیس احمد ، عزیز بلوچ ، نعمان ، شجاع الرحمن کو ممبرمنتحب کیا جبکہ سید سعید جمیل ، سیکر ٹری سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اور فنانس سیکر ٹری سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کو بطور آبزرور متحب کیا گیا۔انتخابات میں کامیابی کے بعد محمد اقبال حق نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ووٹ دے کر انْ پر اعتماد کا اظہار کیامحمد اقبال حق نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کی کراچی میں باڈی بلڈنگ کے فروغ کے لئے مزید محنت اور کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -