لاہورہائیکورٹ نے 24 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کراکے آزاد کردیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے پندرہ بچوں سمیت چوبیس بھٹہ مزدور کو گوجرانوالہ کے بھٹہ مالک کی غیر قانونی قید سے بازیاب کراکے آزاد کردیا۔درخواست گزار غلام محمد کی حبس بے کی درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے رشتہ داروں کو بھٹہ مالک نے اپنی قید میں رکھا ہوا ہے جہاں ان سے تین سال سے جبری مشقت بھی لی جاتی ہے۔انہیں سرکاری ریٹ سے کم اجرت دی جا رہی ہے چنانچہ انہیں بازیاب کروایا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے بیلف نے گوجوانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے بھٹہ پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بچوں خواتین سمیت چوبیس مزدوروں کو بازیاب کروا عدالت میں پیش کردیا گیا۔ بازیاب ہونے والوں میں پندرہ بچے ،چار خواتین اور پانچ مرد شامل تھے۔فاضل عدالت نے بازیاب ہونے والے تمام افراد مزدوروں کو آزاد کرنے کا حکم دیتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست نمٹادی۔
بھٹہ مزدور