قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم شہزاد احمد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی.۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو رکنی بینچ کے روبرو ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ فورٹ عباس پولیس نے شہری یٰسین کے قتل میں اسکے موکل کو بلاجواز ملوث کر دیا ہے۔.ملزم کا مدعی پارٹی سے کوئی تنازعہ نہیں تھا۔.سرکاری وکیل مظہر شیر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ ملزم تفتیش میں گنہگار پایا گیا ہے۔میڈیکل رپورٹ میں وجہ قتل بھی ملزم کی جانب سے چلائی جانے والی گولی قرار دی گئی ہے۔.چنانچہ درخواست ضمانت خارج کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی.۔

ضمانت مسترد

مزید :

صفحہ آخر -