سعودی عرب کی حجاج کے خیموں میں ہر وقت محافظین کی موجودگی کی شرط عائد

سعودی عرب کی حجاج کے خیموں میں ہر وقت محافظین کی موجودگی کی شرط عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(اے این این) سعودی عرب میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ نے حج اسٹیبلشمنٹ کمپنیوں ، اداروں اور خیموں اور حج آپریٹرز مالکان کو اس بات کا پابند کر دیا ہے کہ وہ ہر ایک ہزار حجاج کے لیے ہر وقت ایک سکیورٹی محافظ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔مشروط ضروریات میں حج کے موقع پر زمینی خدمات فراہم کرنے والے ہر مکتب میں سعودی شہریت رکھنے والے ایک سکیورٹی ذمہ دار کی فراہمی کو شامل کیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ محافظ کی عمر 20 سال سے کم اور 55 سال سے زیادہ نہ ہو۔ اس سلسلے میں بجلی کے کام ، ریسکیو اور آگ بجھانے کی کارروائی جاننے والے شخص کو ترجیح دی جائے۔ علاوہ ازیں اس بات کا بھی پابند بنایا گیا ہے کہ حجاج کے خیمے میں کسی بھی وقت خیمے کے محافظین کی مجموعی تعداد کے 50% سے کم محافظ موجود نہ ہوں۔
محافظ

مزید :

صفحہ آخر -