پنجاب اسمبلی، اراکین اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافہ

پنجاب اسمبلی، اراکین اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں اورمراعات میں ...

  

لاہور(محمد نواز سنگرا) پنجاب حکومت نے ارکان اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹریز تنخواہوں اورمراعات میں اضافہ کر دیا ہے۔بشمول تمام الاؤنسز رکن صوبائی اسمبلی کی تنخواہ 45ہزار سے بڑھا کر 83ہزار اور پارلیمانی سیکرٹری کی نیٹ تنخواہ 76ہزار سے بڑھا کر 97ہزار کر دی گئی ہے۔ ایم پی اے کی گراس تنخواہ12ہزار سے بڑھا کر 18ہزار جبکہ پارلیمانی کی 24ہزار برقرار رکھی گئی ہے۔اسمبلی سیشن اور میٹنگ کیلئے آنے والے ایم پی ایز اور پارلیمانی سیکرٹریز ٹریولنگ الاؤنس 5روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر 15روپے کر دیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس سالانہ 75ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 20ہزار کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے کی گراس تنخواہ 12ہزار سے بڑھا کر18ہزار روپے جبکہ پارلیمانی سیکرٹر ی 24ہزار برقرار رکھی گئی ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی کا ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 19ہزار کا اضافہ کر کے 10ہزار سے بڑھا کر 29ہزار روپے کر دیا ہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری کا ہاؤس رینٹ الاؤنس 15سے بڑھا کر 17ہزار کر دیا گیا ہے۔ دفاتر کی مرمت اور تزئین و آرائش الاؤنس 10ہزار روپے برقرار رکھا گیا ہے۔ٹیلی فون الاؤنس ایم پی اے کیلئے 5ہزار سے بڑھا کر 10ہزار کر دیا گیا ہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری کا بھی 7ہزار سے 10ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ ایم پی ایز اور پارلیمانی سیکرٹری کیلئے مصارف کے متعلق اخراجات کی مد میں دیئے جانے والے الاؤنس کو 5ہزار سے بڑھ اکر 10ہزار روپے کر دیا گیا ہے ۔ رکن اسمبلی کا یوٹیلیٹی الاؤنس 3سے 6ہزار کر دیا گیا ہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری کو یوٹیلٹی الاؤنس نہیں دیا جاتا تھا ان کو بھی اب 6ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔سیشن اور میٹنگ کیلئے دیئے جانے والے دیگر الاؤنسز میں پارلیمانی سیکرٹری اور ایم پی اے کا ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس سالانہ 75ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 20ہزار کر دیا گیا ہے۔روزانہ کا الاؤنس 650سے بڑھا کر ایک ہزار کر دیا گیا ہے۔ ایم پی اے کا کنوینس لاؤنس 400سے بڑھا کر 600جبکہ پارلیمانی سیکرٹری کا 400سے بڑھا کر 500روپے کیا گیا ہے ۔ٹریولنگ الاؤنس میٹنگ اور سیشن کیلئے 5روپے کلومیٹر سے بڑھا کر 15روپے فی کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔ ممبر پنجاب اسمبلی کو دیا جانے والا رہائش الا ؤنس سیشن اور میٹنگ کیلئے 1500روزانہ ختم کر دیا گیا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری کو 1500کی بجائے 2500روزانہ کے ملیں گے۔

رکن اسمبلی کی تنخواہیں

مزید :

صفحہ آخر -