بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض کا منگھو پیر کے معذور محنت کش کو فوری طور پر پچاس ہزار روپے ماہانہ10ہزار دینے کا اعلان

بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض کا منگھو پیر کے معذور محنت کش کو فوری طور پر ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )منگھو پیر کے رہائشی بوڑھے معذور محنت کش عنایت اللہ نے بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض سے ملنے کی خواہش ظاہر کی جس پر ملک ریاض نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ عنایت اللہ کو فوری طور پر پچاس ہزار روپے اور ماہانہ دس ہزار روپے ادا کیے جائیں۔ملک ریاض کے آفیشل فیس بک پیج پر موجود تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ عنایت اللہ نے اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے ایک تحریر لکھی ہوئی تھی جس پر درج تھا کہ ’’بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض سے ملنے کی آرزو ہے ،کوئی ان سے ملوا دے ‘‘،اس پیغام کے ساتھ عنایت اللہ نے اپنا نمبر بھی دیا ہو ا تھا۔کسی شخص نے اس تحریر کی تصویر لے کر ملک ریاض تک پہنچا دی۔جب ملک ریاض نے اس بوڑھے کی فریاد پڑھی تو فوری طور پر اس کے لیے ہنگامی امداد کا ا علان کردیا۔عنایت اللہ کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کے بارے میں بہت سنا تھا کہ غریبوں کے لیے دل میں درد رکھتے ہیں ،یہی سوچ کران سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔اس کا کہنا تھا کہ پہلے مدد کے لیے ملنا چاہتا تھا اور اب مل کر صرف یہ بتا نا چاہتا ہوں کہ آپ ایک فرشتہ صفت انسان ہیں۔

ملک ریاض

مزید :

صفحہ آخر -