کراچی: کانگو وائرس نے ایک اور زندگی نگل لی

کراچی: کانگو وائرس نے ایک اور زندگی نگل لی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی میں کانگو وائرس نے ایک اور زندگی نگل لی۔ ہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی۔ بگڑتی صورتحال نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ لوگ منڈیوں میں جاتے بھی گھبرانے لگے۔ جانوروں کے مالکان بھی شدید پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرچی کے شہری اسلام الدین کی موت کے بعد شہر میں کانگو کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد6 ہو گئی ہے۔ کئی افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بڑھتی اموات اور بگڑتی صورتحال نے شہریوں کو بھی شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ لوگ منڈیوں میں بھی جانے سے گھبرارہے ہیں جس کی وجہ سے قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری بھی نہیں ہو رہی۔ ادھر ملک کے مختلف حصوں سے قربانی کے جانور لیکر کراچی پہنچنے والے مالکان بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ صورتحال کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -