ٹیکسلا گارڈنز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے انوسٹر ز حیران خریدار پر اطمینان

ٹیکسلا گارڈنز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے انوسٹر ز حیران خریدار پر اطمینان

  

ٹیکسلا،ہری پور (نمائندہ خصوصی) ٹیکسلا/ہری پور میں جاری ٹیکسلا کی پہلی بڑی اور شاندار ہاؤسنگ سکیم کے رہائشی پلاٹوں بکنگ کے آخری روز بے انتہا رش دیکھنے کو آیا ، پلاٹ خریدنے کے خواہش مند لائنوں میں لگ کے پلاٹس کی بکنگ کرواتے نظر آئے ، ٹیکسلا گارڈنز کے سائٹ آفس ، سٹی آفس اور ہیڈ آفس سے بیک وقت بکنگ سارا دن جاری رہی پلاٹ خریدنے نہ صرف مرد حضرات بلکہ بہت سی فیمیلیز بھی آتی رہیں ، ٹیکسلا گارڈنز کی سائٹ پر ہائی ٹی کا بھی بندوست موجود تھا جسے فیمیلیز نے بہت انجوائے کیا، اس رجحان کو دیکھتے ہوئے انوسٹرز اور اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں کے چیدہ چیدہ ڈیلرز نے بھی ٹیکسلا گارڈنز کا رخ کرلیا ، مینجمنٹ کے ساتھ انوسٹرز اور ڈیلرز کی بحث و تکرار رات گئے تک جاری رہی اور پلاٹ بک کروانے کی تگ و دو میں لوگ سٹاف سے بھی الجھتے رہے ، البتہ رہائشی پلاٹوں کی تعد اد محدود ہونے کے باعث انتظامیہ ٹیکسلا گارڈنز کی طر ف سے بکنگ بند کردی گئی اور بہت سے لوگ مارکیٹ میں ری سیل کے پلاٹ ڈھوندتے رہے ، ٹیکسلا گارڈنز کی انتظامیہ نے بہت جلد پراجیکٹ میں نئی ایکٹنشین کروانے کی یقین دہانی کرادی جس پر آئے ہوئے بہت سے انوسٹرز اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگا ن نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ آنیوالے پراجیکٹ میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی۔

ٹیکسلاگارڈنز

مزید :

صفحہ آخر -