فرانس،ریستوران کا مسلمان خواتین کو کھانا دینے سے انکار، باہر نکال دیا

فرانس،ریستوران کا مسلمان خواتین کو کھانا دینے سے انکار، باہر نکال دیا

  

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دو مسلمان خواتین سے ریستوران کا مالک کہتا ہے کہ ‘‘دہشتگرد مسلمان ہوتے ہیں اور تمام مسلمان دہشتگرد ہوتے ہیں۔ مجھے آپ جیسے لوگوں سے نفرت ہے۔ آپ یہاں سے نکل جائیں’’۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے نزدیک ایک ریستوران میں پیش آیا۔فرانس کی وزیر لارنس روزیگنول نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے معاملہ کی جانچ کا حکم دے دیا ہے اور ریستوران کے مالک کے ناقابل برداشت رویہ پر اس کے خلاف پابندی عائد کرنے کو کہا ہے۔

کھانا دینے سے انکار

مزید :

صفحہ آخر -