علامہ راغب نعیمی تعلیمی و سیاحتی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی اردن کے 8روزہ کامیاب تعلیمی وسیاحتی دورہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ آج جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان اور بزم نعیمیہ کے طرف اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ پروگرام سے خطاب کریں گے۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ڈاکٹر راغب نعیمی نے 31ویں عمان کانفرنس میں مکتبہ اہل سنت کی نمائند گی کرتے ہوئے اسلامی دنیاکے سامنے عالمی امن کے قیام اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں بارے آگاہ کیا۔
یادرہے کہ عمان کانفرنس میں کردستان،انڈونیشیا ،ملائیشیا ،لبنان،فلسطین ،سوڈان ،الجزائر ،البانیا،فرانس اور اردن کے نامور دینی اسکالر ز شریک تھے۔