اڑھائی فٹ کا دلہا تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

اڑھائی فٹ کا دلہا تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا
 اڑھائی فٹ کا دلہا تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)محبت سچی ہو تو آخر مل ہی جاتی ہے۔ جی ہاں! اس کہاوت کو سچ کر دکھایا، ملتان کے رہائشی ڈھائی فٹ کے سفیان نے اپنی محبت تین فٹ کی حمیرا کو دلہن بنا کر اسے زندگی بھر کیلئے اپنا جیون ساتھی بنا لیا۔ ملتان کے رہائشی ڈھائی فٹ کے سفیان نے 8 سال قبل اپنی محبت حمیرا سے کئے وعدوں کو آخر کار وفا کر ہی دکھایا اور اپنی محبت کو دھوم دھام سے بیاہ کر گھر لے آیا۔ سفیان ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کا رہائشی ہے، جبکہ حمیرا فیصل آباد سے تعلق رکھتی ہے۔ ان کی 8 سال قبل آنکھیں چار ہوئیں اور پھر دل ایک ہو گیا۔ بالاخر ان کو ان کی منزل مل ہی گئی۔ خوشی کے اس موقع پر نوبیاہتا جوڑا نہ صرف سیلفیاں بنا کر ان حسین لمحات کو محفوظ کرتا رہا بلکہ ڈھائی فٹ کے سفیان نے چلبل پانڈ ے کی دبنگ انٹری مار کر سب کو حیران بھی کر دیا۔

اڑھائی فٹ کا دلہا

مزید :

صفحہ آخر -