یو ایم ٹی میں خالص غذا کے حوالے سے سیمینار،رانا تنویر کی شرکت

یو ایم ٹی میں خالص غذا کے حوالے سے سیمینار،رانا تنویر کی شرکت

  

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) اور پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (PCST)کے ا شتراک سے قومی سیمینار برائے خالص غذا اور عمدہ صحت کے حوالے سے تحقیق و کاروباری مو ا قع کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، رانا تنویر حسین ،ڈاکٹر انوار الحسن چےئر مین پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (PCST)، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز ، مختلف سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، سائنسدان، ریسرچرز، تعمیراتی شعبہ جات کے سر براہان اور سول سوسائٹی کے اراکین سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو ایک خوشحا ل ملک بنانے کا عزم ظاہر کیا اور اس مقصد میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -