بیجنگ،باسیوں سے خالی گاؤں میں گھاس نے ڈیرے ڈال لئے

بیجنگ،باسیوں سے خالی گاؤں میں گھاس نے ڈیرے ڈال لئے
 بیجنگ،باسیوں سے خالی گاؤں میں گھاس نے ڈیرے ڈال لئے

  

بیجنگ(نیوزڈیسک) آپ اس تصویر کو دیکھ کر حیران ہورہے ہوں گے ،یہ تصویر چین کے ایک ایسے گاؤں کی ہے جو 50سال پہلے آباد تھا لیکن پھر یہاں کے لوگ یہ گاؤں چھوڑ کر چلے گے اور وقت گزرنے کے ساتھ یہاں گھاس اور پتوں نے ڈیرہ ڈال لیا۔تفصیلات کے مطابق ہوٹووان نامی یہ گاؤں لوگوں سے بھرا ہوتا تھا اور یہاں 400لوگ آباد تھے جو قریبی ساحل پر واقع بندرگاہ پر آنے والے جہازوں کی وجہ سے اپنا روزگار کماتے تھے لیکن جہازوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے یہ بندرگاہ اس قابل نہ رہی اور جہاز ایک اوربندرگاہ کا رخ کرنے لگے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کا روزگار متاثر ہوا اور وہ یہ گاؤں چھوڑ کرجانے لگے۔چونکہ یہاں کوئی آباد نہ تھا اس لئے قدرتی نباتات کو موقع مل گیا کہ وہ بنا کسی رکاوٹ کے پرورش پائیں اور اب ہر گھر اور عمارت کے اردگرد گھاس اور جنگلی پودے اْگے ہوئے ہیں لیکن یہ نظارہ اس قدر دلفریب ہے کہ یہاں آنے والا ہرشخص اس گاؤں کودیکھ کر مبہوت ہوجاتا ہے۔

گھاس

مزید :

صفحہ آخر -