تین ستمبر کو پورا لاہور سڑکوں پر نظر آئے گا،ولید اقبال،حماد اظہر

تین ستمبر کو پورا لاہور سڑکوں پر نظر آئے گا،ولید اقبال،حماد اظہر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنماؤں ولید اقبال ‘ حماد اظہر ‘ یاسر گیلانی اور مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ تین ستمبر کو پورا لاہور سڑکوں پر نظر آئے گا اورلاہور کے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا یہ سمندر پانامہ لیکس والے حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا اب لاہور کے عوام پانامہ لیکس والوں سے حساب لیکر ہی چھوریں گے عوام حکمرانوں کو پانامہ ایشو کسی بھی قیمت پر دبانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں احتساب تحریک چل پڑی ہے جو حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لے گی پی ٹی آئی کے کارکن نہ تو ڈرنیو الے ہیں نہ جھکنے والے ہیں اور نہ ہی بکنے والے ہیں۔

حکمرانوں نے اپنی شکست کے خوف سے اپنے حواریوں کو پی ٹی آئی کی کردار کشی پر لگا دیا ہے لیکن حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو منہ کی ہی کھانی پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لاہور کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں اور لاہور کی ہر شاہراہ ہر گلی اور محلے سے عوام سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں سے پانامہ کا حساب مانگیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -