گورنمنٹ ایم پی ای سکول شاہدرہ کے وفد کا دورہء ایوان کارکنان

گورنمنٹ ایم پی ای سکول شاہدرہ کے وفد کا دورہء ایوان کارکنان

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے )گورنمنٹ ایم پی ای ہائی سکول‘ شاہدرہ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ایل ڈی اے ماڈل بوائز ہائی سکول‘ جوہر ٹاؤن‘لاہور‘ایل ڈی اے ماڈل گرلز ہائی سکول‘ جوہر ٹاؤن‘لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ بی بلاک گلبرگII‘ لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ رنگ روڈ‘ باؤلی کیمپ‘لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گوجرپورہ‘ باؤلی کیمپ‘ رنگ روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول‘ چند رائے چونگی امرسدھو‘ لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ چند رائے‘ چونگی امرسدھو‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد794تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -