ملک و قوم کو نیک اور صالح قیادت کی سخت ضرورت ہے ،عبید الرحمن عباسی

ملک و قوم کو نیک اور صالح قیادت کی سخت ضرورت ہے ،عبید الرحمن عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ اس نازک وقت میں ملک و قوم کو نیک اور صالح قیادت کی سخت ضرورت ہے موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے کوئٹہ اور کراچی جیسے واقعات میں حکمران اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں ان حالات میں دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے علماء ہی ملک کو اس مشکل گھڑی سے نجات دلا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان کنونشن میں کیا۔
خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے امریکہ کی مداخلت ملک کی خود مختاری اور سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جمعیت طلبہ عربیہ کی تحفظ نظریہ پاکستان مہم سے عوام میں شعور پیدا کیا جارہا ہے کہ پاکستان جس نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا آج ہم لوگ اس سے کوسوں دور ہوتے جا رہے ہیں پاکستان لا الہ الااللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا لیکن یہاں پر اسلام کا نظام کہیں بھی نظر نہیں آرہا ۔