ایل ڈبلیو ایم سی نے عید الاضحی کے سلسلے میں آگاہی سرگرمیاں شروع کر دیں

ایل ڈبلیو ایم سی نے عید الاضحی کے سلسلے میں آگاہی سرگرمیاں شروع کر دیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیر اہتما م شہر کے تعلیمی اداروں، مویشی منڈیوں اور مارکیٹوں میں عید الاضحی کے سلسلے میں آگاہی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ ان سرگرمیوں کو مقصد شہریوں کو ہر سطح پرایل ڈبلیوایم سی کے عید الاضحی پر صفائی اقدامات پر معلومات دینا اور پلا ن کے کامیاب اطلاق کے لیے شہریوں کی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا ہے۔ایل ڈبلیوایم سی کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت عید سے قبل متعدد نجی و سرکاری سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کے ساتھ صفائی پلان شیئر کیا جائے گا تاکہ وہ یہ پلان دیگر لوگوں کے ساتھ شیئر کریں اور نتیجتاً شہریوں کے ذمہ دارنہ کردا ر کے ساتھ عید کے دنوں میں جانوروں کی آلائشوں کو موئثر طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔ آگاہی پروگرام کے تحت سربرہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام تمام مویشی منڈیوں میں کیمپ لگا کر پمفلٹس تقسیم کئے گئے ۔

اور منڈیوں کی انتظامیہ، بیوپاریوں اور خریدار ی کے لیے آنے والے شہریوں کو بریفنگ دی گئی۔ آگاہی سرگرمیوں میں ڈپٹی منیجرز شفقت رسول، محمد عمیر خان، اسسٹنٹ منیجر رحمان راشد، ایل ڈبلیوایم سی کی سوشل موبائزیشن ٹیم اور سینٹری ورکرز نے حصہ لیا۔اس موقع پر آپریشن کر کے صفائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا۔مزید براں گورنمنٹ پائیلٹ گرلز ہائی سکول علامہ اقبال ٹاؤن میں آگاہی سرگرمی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی منیجر کمیونیکیشن محمد عمیر خان نے طالبات کو صفائی پر لیکچر دیا اورڈاکومنٹری فلم دکھائی۔اس موقع پر طالبات کو خصوصی طور پر تیار کردہ ویسٹ بیگز کے استعمال پر بھی رہنمائی دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -