وزراء پانی میں فوٹو سیشن کرا کر سب اچھا کی بانسری بجا رہے ہیں،فرخ مون

وزراء پانی میں فوٹو سیشن کرا کر سب اچھا کی بانسری بجا رہے ہیں،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بارش نے حکمرانوں کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، باران رحمت ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کیلئے زحمت بن گئی ،ناقص انتظامات کی وجہ سے آدھا لاہورڈوب گیا اور نشیبی آبادیاں سیلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ لاہورکی کوئی گلی ،سڑک ،قبرستان ،ہسپتال ،سکولزایسا نہیں جہاں پانی نہ کھڑا ہو اورشہری درختوں پرچڑھ کراپنے خادم اعلی سے کشتیاں مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورشہرکواستنبول اورپیرس بنانے کا دعوی کرنے والے حکمران اپنے بکھنگم پیلس سے باہرنکلیں توانہیں عوامی مسائل کا پتا چلے غریبوں کے گھروں میں سیوریج کا پانی داخل ہونے سے اورچھتیں گرنے سے مالی وجانی نقصان ہوا ہے اورحکومتی وزرا فوٹوسیشن کروانے کے بعد سب اچھا ہے کی بانسری بجارہے ہیں۔