وزراء طاہر القادری کی مقبولیت سے بوکھلا چکے ہیں،فیاض وڑائچ

وزراء طاہر القادری کی مقبولیت سے بوکھلا چکے ہیں،فیاض وڑائچ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر سنگین جرائم میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ پنجاب میں کومبنگ آپریشن کا آغازصوبائی کابینہ سے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے لوٹ مار اورون مین شو کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے اسے ہم نہیں مانتے ، ملک میں حقیقی جمہوریت اور اسمبلیاں ہوتیں تو پانامہ کے ڈاکو ایوانوں کی بجائے زندانوں میں ہوتے، انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے احتجاج نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔3ستمبر کا احتجاج حکمرانوں کے ہوش اڑا دے گا۔گڈ گورننس لاہور کے لکشمی چوک میں ڈوبی پڑی ہے وہ عوامی تحریک پنجاب کے مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر سردار شاکر مزاری، سردار سیف اللہ سدو زئی، ڈاکٹر زبیر خان، راؤ عارف رضوی و دیگر موجود تھے۔

، فیاض وڑائچ نے کہا ن لیگی وزراء ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی مقبولیت سے اس قدر بوکھلا چکے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -