بینکنگ کورٹ میں قرض ریکوری کے دعوے دائر کردیے گئے

بینکنگ کورٹ میں قرض ریکوری کے دعوے دائر کردیے گئے

  

لاہور(خبرنگار) مالیاتی اداروں کی جانب سے بینکنگ کورٹ میں 2 نادہندگان کے خلاف لاکھوں روپے کے قرض کی ریکوری کے دعوے دائرکردیئے گئے۔بینکنگ کورٹ میں شہری اسلم کے خلاف 30لاکھ 28ہزارروپے قرض کی ریکوری کا دعویٰ دائرکیاگیا ہے ، اقبال کے خلاف 11لاکھ 26ہزار روپے قرض وصولی کا دعویٰ دائرکیاگیاہے۔

مالیاتی اداروں کی جانب سے استدعاکی گئی ہے کہ نادہندگان سے قرض واپس دلایاجائے یا انکے خلاف ڈگری جاری کی جائے۔عدالت نے مالیاتی اداروں کے دعوؤں پرکارروائی کاآغاز کرتے ہوئے طلبی نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -