قتل کیس میں گواہوں کی طلبی

قتل کیس میں گواہوں کی طلبی

  

لاہور(خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث4ملزمان کے کیس میں گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان امجد عرف اچھی ، نذیر، شفیق اوررکھا پر الزام ہے کہ انہوں نے معمولی رنجش پر اپنے مخالف کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھاجس کے بعد تھانہ اسلامپورہ پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

، پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں بجھوا دیا ہے ،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد آئندہ پیشی پر مقدمہ کے گواہوں کو طلب کرلیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -