احرار ختم نبوت مشن برطانیہ کے صدر تین ستمبر کو پاکستان آئیں گے

احرار ختم نبوت مشن برطانیہ کے صدر تین ستمبر کو پاکستان آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)احرارختم نبوت مشن برطانیہ کے صدر شیخ عبدالواحد(گلاسکو)تین ماہ کے نجی دورے پر تین ستمبر ہفتہ کو پاکستان (لاہور)پہنچیں گے اور لاہور سے چیچہ وطنی روانہ ہوجائیں گے جہاں احراررہنمااور کارکن ان کوخوش آمدید کہیں گے ،اپنے قیام کے دوران وہ ملتان،چناب نگر سمیت مختلف شہروں کا دورہ کریں گے 7۔ستمبر کو یوم ختم نبوت کے موقع پر وہ دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی میں ہونے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔