متحدہ تین حصوں میں بٹ رہی ہے

متحدہ تین حصوں میں بٹ رہی ہے
 متحدہ تین حصوں میں بٹ رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہاہے کہ فاروق ستار کا کنکشن کبھی ڈس کنکٹ ضرور ہوتا ہے مگران کی لائن لندن کی ہی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم تین دھڑوں میں بٹ رہی ہے، 2018 میں ایم کیوایم کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کم ہوجائے گی، فاروق ستار لندن کے کنکشن کیعلاوہ بات نہیں کررہے، کنکشن کبھی ڈس کنکٹ ضرور ہوتا ہے مگر ان کی لائن لندن کی ہی ہے۔ متحدہ کے بانی کا مستقبل لندن میں ہے اور اب اندر کے لوگ پارٹی چلائیں گے۔اس سے قبل منظور وسان نے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے دفتر پر اچانک دورہ کیا تو ایم ڈی سمیت کئی اعلیٰ افسران کو غیر حاضر پایا، دفتر میں سندھ اسمال انڈسٹریز کے 7 میں سے صرف ایک ڈائرکٹر حاضر تھے۔ جس پر انہوں نے افسران کی ماہانہ حاضری کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ انہوں نے سندھ اسمال انڈسٹریزکارپوریشن کے ایم ڈی کی غیرحاضری پر پوچھ گچھ کی اور انہیں وارننگ جاری کردی۔ اس کے علاوہ انہوں نے عمارت میں ٹوٹی کرسیاں اور کچرا دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔دورے کے دوران سندھ اسمال انڈسٹریزکی 2خواتین ملازمین نے منظور وسان سے تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کی جس پر انہوں نے کہا کہ ادارے کی ماہانہ آمدنی 20 کروڑ روپے ٗ اخراجات 40 کروڑ ہیں، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وہ وعدہ کرتے ہیں کہ ملازمین کو عیدالالضحیٰ سے قبل تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی جیب سے دونوں خواتین کو5،5 ہزار روپے دے دیئے۔
منظور وسان

مزید :

صفحہ اول -