پاکستان کی رپورٹنگ ٹیم نے چینی اور پاکستانی مندوبین سے چائینز اردواور انگریزی زبان میں گفتگو کی

پاکستان کی رپورٹنگ ٹیم نے چینی اور پاکستانی مندوبین سے چائینز اردواور ...

  

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم) چین اور پاکستان کے ممتاز سرمایہ کاروں اور عوامی حلقوں میں پاک چائینہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے روزنامہ پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس ادارہ نے پاک چین دوستی کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور اسے مزید مستحکم کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اسلام آباد میں منعقدہ پہلی سی پیک سمٹ اینڈ ایکسپو کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کانفرنس کے مندوبین کا کہنا تھا کہ پاکستان اخبار چینی سرمایہ کاروں کی کوریج میں تمام میڈیا کو سبقت لے گیا ہے بالخصوص پاکستان ویب چینل نے چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کو جس طرح عوام میں متعارف کروایا ہے اس سے چینی سرمایہ کاروں کے حوصلے بڑھے ہیں اور سرمایہ کاری کے مزید مواقعے بھی جنم لے رہے ہیں پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ ہے جنگ نے بھی روزنامہ پاکستان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ میں اس اخبار کی چینی زبان میں ویب پر کوریج کی داد دیتا ہوں معروف چینی سرمایہ کاری کمپنی ایس سی اینڈ جی کے سربراہ کواوین لونگ ،سن وی ڈونگ اور پاکستانی سرمایہ کاروں ڈاکٹر گلفراز احمد ، میاں محمد رمضان ،مہتاب صدیقی ، چائینہ سٹیٹ کارپوریشن کے زیک ژو مدیحہ ملک اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کا ویب چینل باقاعدگی سے دیکھتے ہیں ، چینی زبان کی ترویج میں اس کا بھرپور کردار قابل تعریف ہے ۔وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فیصل اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے بڑا خوش آئند ہے کہ روزنامہ پاکستان کی سینئر اراکین پر مشتمل ٹیم اس ایکسپو کو کور کر رہی ہے ۔حکومت پاکستان مجیب الرحمن شامی اور ان کے رفقائے کار کی چینی منصوبوں کی کوریج خوش آئند اقدام ہے۔رپورٹنگ ٹیم میں سینئر صحافی نعیم مصطفی کی سربراہی میں اس ٹیم میں 2چینی نوجوان خاتون صحافی بوا ژونگ اور میں لوا کے علاوہ کاشف شکیل شامل تھے جنہوں نے کانفرنس کے افتتاح سے آخری اجلاس اور نمائش تک تمام مرحلوں کی لائیوکوریج کی ۔نوجوان چینی خواتین صحافیوں نے چینی سفیر سمیت چینی سرمایہ کاروں ، کانفرنس میں آنے والے چینی و پاکستانی مندوبین سے چائینز ،اردواور انگریزی زبان میں گفتگو کی اس کی ہر سطح پر تعریف کی گئی ہے ۔روزنامہ پاکستان کے ویب چینل پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی افتتاحی تقریب ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے استقبالیہ کالمات اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آخری سیشن سے خطاب سمیت پاک چائینہ فرینڈ شپ نمائش کی مختلف مراحل بھی براہ راست دکھائے گئے ۔

مزید :

صفحہ اول -