جلسے میں 2لاکھ افراد کا ٹارگٹ ،پی ٹی آئی عہدیداروں نے سرجوڑ لئے

جلسے میں 2لاکھ افراد کا ٹارگٹ ،پی ٹی آئی عہدیداروں نے سرجوڑ لئے

  

لاہور( شہزاد ملک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کی تنظیم کو تین ستمبر کو دو لاکھ عوام کی ریلی اور فیصل چوک میں جلسہ کرنے کا ٹارگٹ د ینے کے بعد ان تنظیموں کا امتحان شروع ہو گیا ہے اور پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار اس ٹارگٹ کے بعد سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سب عہدیدار اپنے آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پارٹی کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز اور چیئرمین یونین کونسلوں کے ٹکٹ ہولڈرز بھی اس میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں ہر ایک ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیدار کی کارکردگی چیک کی جائے گی کہ وہ اپنے ساتھ کتنے کارکنان کا قافلہ لیکر آ یا ہے اور اسی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں ٹکٹیں تقسیم کرنے کا بھی فارمولہ طے کیا جائے گا ۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ عمران خان نے سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کے سفارش کردہ شعیب صدیقی کے بجائے پی ٹی آئی نظریاتی گروپ کے ولید اقبال کو لاہور کا صدر بنا دیا ہے اس لئے لاہور میں ماضی کی نسبت ایک بڑا احتجاج نہ ہونے کا امکان ہے اور اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ علیم خان گروپ اس مظاہرے میں اس طرح سے دلچسپی نہ لے جس طرح سے اس نے ماضی میں حصہ لیا تھا تاہم یہاں پر یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ عمران خان نے عہدایدروں کی نامزدگی کے وقت یہ واضع کردیا تھا کہ اگر ان کی طرف سے مقرر کردہ عہدیداروں پر کسی کو بھی کوئی اعتراض ہے تو وہ پارٹی کو چھوڑ کر جا سکتا ہے لیکن وہ پارٹی کے اندر گروپ بندی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اس واضع اعلان کے بعد کسی نے ولید اقبال کی کھل کر مخالفت تو نہیں کی ہے لیکن درپڑدہ مخالفت کا سلسلہ جاری ہے اور چئیرمین کے اس فیصلے کو دبے لفظوں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -