دال میں کچھ کالا ضرور ہے ، وزیر اعظم خود کواحتساب کیلئے پیش کرنے سے گھبراتے ہیں ، عمران خان

دال میں کچھ کالا ضرور ہے ، وزیر اعظم خود کواحتساب کیلئے پیش کرنے سے گھبراتے ...

  

 وہاڑی(بیورو رپورٹ،نما ئندہ خصوصی) پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 3ستمبر کو واقعی "گو نوازگو"ہو جا ئے گا ، وزیر اعظم پاکستان کرپشن چھپانے کے لیے ادارے تباہ کررہے ہیں وزیر عظم خود کواحتساب کے لیے پیش کرنے سے گھبراتے ہیں جس سے تا ثر ملتا ہے کہ دال میں کچھ کا لا ضرور ہے ہماری تحریک میں پڑھی لکھی خواتین حصہ بنیں نئے پا کستان میں خواتین مردوں کے برابر شریک ہو نگی خواتین کو نئے پا کستان کے لیے آگے آنا ہوگا عائشہ نذیر جٹ پڑھی لکھی خاتون ہیں ووٹ دے کر کا میاب کرائیں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا 56%حصہ صرف لا ہور میں خرچ ہو رہا ہے ملتان میں صرف تین فیصد خرچ ہو تا ہے وہاڑی ، راجن پور ، میانوالی جیسے شہروں کو پسماندہ رکھا جارہا ہے جنوبی پنجاب میں محرومیاں پیدا ہو رہی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ وہاڑی کے موقعہ پرگگو منڈی میں ایک جلسہ عام اور مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقعہ پر امیدوار صوبائی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ، سابق ایم این ایز چودھری نذیر احمد جٹ ، آفتاب خان کھچی ، قربان چوہان ، چیئرمین رانا خالد حسین ، وائس چیئرمین سردار عیش بہادر ڈوگر، نواب اسحاق خاں خاکوانی ، خالد چوہان،ودیگر موجود تھے عمران خان نے کہا کہ عوام پٹرول ڈیزل پر ٹیکس دیتے ہیں لندن میں بیٹھا شخص 23سال سے دہشت گردی کرا رہا ہے کراچی کی عوام محب وطن ہے شریف خاندان میں میرٹ نام کی چیز نہیں بادشاہت ہے پنجاب پولیس گلو بٹ بن چکی ہے اور کے پی کے پو لیس نمبرون بن چکی ہے پا کستان میں امیرسے امیر تر اور غر یب سے غریب تر ہو رہے ہیں جو مما لک پا کستان کے ساتھ آزاد ہوئے تھے ترقی کی آخری حدوں کوچھورہے ہیں جبکہ ہم تنزلی کا شکار ہیں گزشتہ سال بلدیاتی الیکشن میں پنجاب پو لیس اور (ن) لیگ کے غنڈوں نے گولیاں برسائیں ہمیں پتہ ہے کہ کن ممالک کے سامنے ہاتھ جوڑے جا رہے ہیں پا کستان میں بڑے مگر مچھ ٹیکس نہیں دیتے#

گگو منڈی( نا مہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گگو منڈی میں گزشتہ شام ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں میاں نواز شریف کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کر دی ہے اب عوام میاں صاحب کو دوبارہ ملکی دولت لوٹ کرباہر نہیں جان ے دیں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک جا کر لوگوں کی منتیں کر رہے ہیں کہ پانامہ لیکس سے ان کی جان چھڑائی جائے لیکن 3دستمبر کو ہم لاہور میں ثابت کر دیں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کرپٹ حکومت نہیں چلنے دیں گے انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم خود کرپٹ ہو تو تمام ملکی ادارے تباہ ہو جاتے ہیں میاں صاحب نے پیسے بنانے کے لیے ہمارے نظام کو برباد کر دیا ہے آ ج دکان دار ،تنخواہ دار ،کسان مزدور سب مشکل میں ہیں ملائشیا اور سنگا پور ماضی قریب میں غربت ،بد امنی اور مسائل میں گھرے ہوئے تھے لیکن جب انہیں ایمان دار قیادت ملی تو آ ج ان کا شمار ترقی یافتہ ملکوں میں ہوتا ہے اور ہم سے آ گے نکل گئے ہیں ہمارے ملک میں ٹیکس صرف غریب آ دمی سے لیا جاتا ہے اگر ہم سگرٹ کی ڈبیا خریدیں ،پیٹرول خریدیں ،بچوں کے لیے دودھ خریدیں تو جی ایس ٹی کی شکل میں ہر چیز پر ٹیکس دیتے ہیں لیکن بڑے بڑے مگر مچھ ٹیکس نہیں دے رہے جس سے معیشت تباہ ہو رہی ہے عمران خان نے کہا کہ مغرب میں جمہوریت نے بادشاہت کو شکست دی اور آ ج جمہوریت کی وجہ سے ہم سے کہیں آ گے نکل گئے ہیں جب کہ علامہ اقبال اور شاہ ولی اللہ نے بھی کہا تھا کہ مسلمانوں کی تباہی کی وجہ بادشاہت تھی عمران خان نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے کسان اور زراعت کو تباہ کر دیا ہے اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہم زراعت میں ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف گامزن ہیں دس سال قبل ہندوستان میں 15ملین بیلز کپاس ہوتی تھی جبکہ پاکستان میں 13ملین تھی ہندوستان ہم سے سات گنا بڑا ہے لیکن اس کی پیداوار ہم سے صرف دو ملین بیلز زیادہ تھیں لیکن آ جپاکستان کی سالانہ پیداوار دس ملین بیلز رہ گئی ہے اور ہندوستان 40ملین بیلز کپاس پیدا کر رہا ہے آ ج پاکستان حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پیچھے چلا گیا ہے جب کہ ہندوستانی حکومت کسان کی مدد کرتی ہے وہ کسان کو سستی کھاد ،سستی بجلی ڈوپیڈ بیج سستی کیڑے مار ادویات فرہم کرتی ہے اور فصل بیچنے میں ان کی مدد کرتی ہے جب کہ پاکستان میں زرعی مداخل کی مہنگائی کی وجہ سے کسان کی کمر ٹوٹ گئی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کا 56فیصد بجٹ صرف لاہور میں خرچ ہو رہا ہے باقی 44فیصد پورے پنجاب کے لیے ہے عمران خان نے کہا کہ عائشہ نذیر جٹ امیدوار حلقہ پی پی 232کی عوامی مقبولیت دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی 31اگست کو وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی ۔قبل ازیں سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پاس نہ ڈاکٹر ہے نہ ہسپتال نہ ان کے بچوں کے لیے سکول ہیں ۔جلسہ سے صدر کسان اتحاد ضلع وہاڑی ملک ذولفقار اعوان ،امیدوار صوبائی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ ،پیر صمصام بخاری ،اسحاق خان خاکوانی اور چوہدری نذیر احمد جٹ نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

صفحہ اول -