صوبائی دارالحکومت ، بارش سے سڑکیں ، گلیاں ندی نالے بن گئیں ، وزراء کء گھروں میں بھی پانی داخل

صوبائی دارالحکومت ، بارش سے سڑکیں ، گلیاں ندی نالے بن گئیں ، وزراء کء گھروں ...

  

 لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ، پیرس بنانے کے خواب پرانے ہو گئے شہر ایک بار پھر وینس بن گیا ۔صرف دو گھنٹے کی بارش نے شہر کو ڈوبا دیا ، سڑکیں زیر آب آ گئیں اور گلیاں ندی نالے بن گئے ۔ نکاسی آب کا سسٹم ایک بار پھر مکمل ناکام ہو گیا ۔ شہر کی بیشتر سڑکوں پر دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہو گیا ۔ ما رکیٹوں میں دکانوں اور گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا جبکہ شہر کے انڈر پاسسز میں پانی کھڑا ہو گیا ۔ سکولوں کی چھٹی کی وقت ہونے والی بارش نے ٹریفک کا نظام مفلوج کر دیا ۔ شہر کی بیشتر سڑکوں پر شام تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں بچے کئی گھنٹے تاخیر سے اپنے گھروں کو پہنچ سکے ۔ خادم اعلی کے دعوؤں اور سخت حکم کے باوجود ٹریفک اہلکار اور واسا کے اہلکار غائب رہے جبکہ واسا کی جانب سے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی گئی ہے ۔صوبائی وزیر چودھری شفیق کی سرکاری رہائش گاہ کی نہ صرف دیوار گر گئی بلکہ گھر میں بھی پانی داخل ہو گیا اس طرح ڈپٹی سپیکر گورچانی اور صوبائی وزیر طاہر خلیل کی سرکاری رہائش گاہ میں بھی پانی داخل ہو گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر ظفر علی روڈ پر بھی دو سے تین فٹ پانی کھڑا رہا صوبائی اسمبلی کی عمارت کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں ۔ شہر میں 61 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش برسانے والے بادلوں کا دباؤ موجود ہے جس کے باعث بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا ۔آج اسلام آباد، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویڑن، زیریں سندھ میں میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویڑن، بالائی خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویڑن، بہاولپور ڈویڑن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی، میرپورخاص، حیدرآباد، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ ڈویڑن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوءں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش صوبائی دارالحکومت میں 61 ملی میٹر، کراچی لانڈھی 54، شاہراہ فیصل 31، گلستان جوہر 30،گلشن حدید 25، نارتھ کراچی 18، ائیرپورٹ14، مسرور بیس 10)، میرپورخاص23، حیدرآباد 15۔ ، گوجرانوالہ02، منگلہ01۔ فاٹا: پارہ چنار 11۔کشمیر: مظفرا?باد 08۔ خیبرپختونخوا: کالام 05۔ گلگت بلتستان:سکردو، گوپس میں 01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز لاہور میں گزشتہ روز دوپہرکوگہرے بادل چھاگئے جس کے بعد ڈیوس روڈ، کشمیر روڈ، ایجرٹن روڈ، مال روڈ، ریلوے سٹیشن ، لکشمی چوک اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادار بارش ہوئی۔ بارش کا سلسلہ ایک گھنٹے 45منٹ تک جاری رہا اس کے علاوہ سمن آباد ، گارڈن ٹاؤن ، جیل روڈ ، علامہ اقبال ٹاؤن ، ہربنس پورہ ، مغل پورہ ، دھرم پورہ ، گڑھ شاہو، کینٹ میں بھی بارش ہوئی۔ ان علاقوں میں3سے61ملی میٹر تک بارش ریکارڈکی گئی۔ مال روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک ، وارث روڈ، کشمیر روڈ ، عابد مارکیٹ ، برکت مارکیٹ گلبرگ ، کینال روڈ ، پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24اور زیادہ سے زیادہ 34سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈکیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد رہا۔

بارشیں

مزید :

صفحہ اول -