بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

  

نیودہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ایک بار پھر الزام لگایا گیا ہے۔بھارتی اجبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیارے نے آر ایس پورہ سیکٹر پر انڈین فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے،اخبار لکھتا ہے کہ یہ بھارتی حکومت کیلئے خبردار ہونے کا وقت ہے،بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ایک منٹ تک انڈیا کی حدود میں رہا جس کو ریڈار پر دیکھا گیا ہے،تحقیق کررہے ہیں کہ یہ طیارہ تھا یا کوئی ڈرون جو ہماری حدود میں گھس آیا۔دوسری طرف ایک بھارتی آفیشل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچ کلومیٹر تک فضائی فاصلہ صفر لائن سے کراسنگ سے بچنے کیلئے رکھا گیا ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -