ملک کے نوجوان ہی مستقبل کے معمار ہیں، گورنر سندھ

ملک کے نوجوان ہی مستقبل کے معمار ہیں، گورنر سندھ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس اوریوتھ افئیر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ اور یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے مین یوتھ کنونش کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔جس میں زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے خطاب میں کہا کہ ملک کے نوجوان ہی مستقبل کے معمار ہیں اور تحریک آزادی میں بھی آپ جیسے ہی پُر عظم اور پُر جوش نو جوانوں کا ایک اہم کردار رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ تمام نوجوان ایسے ہی ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے اصول ۔ایمان ۔ اتحاد اور نظم ضبط پر عمل کرنے ضرورت ہے تاکہ آپ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں ۔ یوتھ پارلیمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سینیٹر عبد الحسیب خان کا کہنا تھا کہ یوتھ پارلیمنٹ نے پچھلے گیارہ سالوں میں بے انتہا کامیابیاں حاصل کی ہیں اس فورم پر نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کر کے ملک کی تعمیر وترقی کے لئے مختلف شعبوں میں کام کیا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر آپ پاکستان کے لئے ایک امید ، ایک روشنی بن کر سامنے آئیں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں آپ پاکستان کے نوجوانوں کی موثر اور بھر پور آواز بن کر، ملکُ قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چئیر مین رضوان جعفر نے کہا کہ آج اس یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ یہ سب نوجوان اپنے وطن سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ہر وقت تیار ہیں رضوان جعفر نے یوتھ پارلیمنٹ کے تمام اراکین کو یوتھ پارلیمنٹ کے دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہرگھڑی تیارقیام کامران ہیں اور ملک کے بہتر مستقبل کیلئے ہر وقت مصروف عمل ہیں، تقریب سے ایم پی اے خیر النساء ، سینٹر عبد الحسیب خان، اور احمد چنائے نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -