غلام حیدر جمالی نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

غلام حیدر جمالی نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ضمات قبل از گرفتار ی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔پیر کو سابق آئی جی سندھ کی جانب سے ضمانت از قبل کی درخواست دائر کی گئی ۔غلام حیدر جمالی نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں ۔نیب پولیس تفتیشی فنڈز اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں ۔خدشہ ہے کہ مجھے گرفتار کرلیا جائے گا ۔عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے غلام حیدر جمالی کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -