درگئی میں اتمان خیل پختون اتحاد کا گرینڈ جرگہ
درگئی ( نمائندہ پاکستان )اتمان خیل پختون اتحاد کا آگرہ میں گرینڈ جرگہ۔ مالاکنڈ میں تیسری سب ڈویژن اتمان خیل تحصیل کے علاوہ قبول نہیں ۔ گذشتہ سات سال سے اتمان خیل تحصیل کا تحصیل دار بٹ خیلہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ۔ حکومت اتمان خیل علاقوں پر مشتمل پی کے 100کے قیام کے لئے اقدامات کریں ۔ اتما ن خیل تحصیل کے سب ڈویژنل دفاتر موزوں مقام پر تعمیر کریں۔ آگرہ کوٹ ، سیلے پٹے اور دیگر ملحقہ علاقوں پر مشتمل تیسری تحصیل کے علاوہ دوسرے مقامات پر مشتمل تحصیل سب ڈویژن کے قیا م کی کھل کر مخالفت کریں گے ۔ اتمان خیل قبائل کے حقوق عصب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے ۔ سابقہ ایم این اے و ایم پی اے الحاج محمد خان اتمان خیل ، نیاز محمد ٹھیکیدار ، ضیاء الرحمان ایڈوکیٹ اور دیگر مشران کا اتمان خیل گرینڈ جرگہ کے مشران کا جرگہ سے خطاب تفصیلات کے مطابق : اتمان خیل پختون اتحاد کا آگرہ بنڑ میں اتمان خیل گرینڈ جرگہ کا انعقاد زیر صدارت ضیاء الرحمان ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں لوئی آگرہ ، کمہ آگرہ ، کوٹ ، سیلے پٹے ، ٹوٹئی اور دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں اتمان خیل قبائل کے عمائیدین شریک ہوئے۔ اتمان خیل گرینڈ جرگہ سے اتمان خیل پختون اتحاد کے رہنماء اور سابقہ ایم این اے وایم پی اے الحاج محمد خان اتمان خیل ، نیاز محمد ٹھیکہ دار ، ضیاء الرحمان ایڈوکیٹ ، حاجی فضل رحمان ، حاجی شیر ملک ، حاجی عمر گلاب ، میجر ریٹائرڈ خوشحال خان ، میجر ریٹائرڈ نور کرم خان ، قیوم خان ، سابقہ ناظم کوٹ فیاض گل ، سعید باچہ ، محمود خان ، حاجی ارسلاء خان ، گلزار خان ، انجنیئر حاجی شاد محمد ، حاجی کامران خان ، حاجی ولی رحمان ، نور حسین خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے سوات موٹر وے کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں مالاکنڈ مٰں تیسری تحصیل سب ڈویژن کا اعلان تو کردیا لیکن اس اعلان کی آڑ میں اتمان خیل کے حقوق عصب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ مقررین نے کہا کہ گذشتہ سات سال سے پہلے سے تحصیل اتمان خیل کے تحصیلدارتعینات ہیں اور گذشتہ 20سال سے اتمان خیل کی الگ تحصیل سب ڈیوژن اور الگ پی کے 100کے قیام کے لئے جدوجہد پر پانی پھیرنے سے گریز کی جائے۔ ان اتمان خیل قبائل نے مطالبہ کیا کہ اتمان خیل علاقون پر مشتمل مالاکنڈ کی تیسری تحصیل کے سب ڈویژنل دفاتر اتمان خیل علاقے مٰں کسی بھی موزوں مقام پر قائم کرکے انہیں الگ پی کے 100کی شناخت دی جائے جو ان کا دیرینہ مطالبہ ہے اور انصاف پر مبنی اس مطالبے پر عمل درآمد کی بجائے اگر اتمان خیل کے ساتھ نا انصافی کی گئی تو احتجاجی تحریک سمیت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جرگہ کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا ، گورنر خیبر پختون خوا اور قائد تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ اتمان خیل قبائل کے تحفظات سے آگاہ کرنے اور مطالبے کے بارے میں ملاقات کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور اتمان خیل پختون اتحاد کو منظم و فعال بنانے کے لئے باقاعدہ مشاورتی کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔