تیمر گرہ ، نامعلوم افرادکی فائرنگ ، دو پولیس اہلکار وں سمیت 3افراد جاں بحق

تیمر گرہ ، نامعلوم افرادکی فائرنگ ، دو پولیس اہلکار وں سمیت 3افراد جاں بحق

  

 تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) خال کے نواحی علاقہ رباط ناواگئی میں جماعت اسلامی کے رہنما و ڈسٹر کٹ کو نسلرشاد نواز خان کے بھائی کی گاڑی اور بعد ازاں رباط بازار میں پولیس ناکہ پر فا یر نگ کے نتیجے میں دوپولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جان بحق جبکہ ایک راہ گیرزخمی ہوگیا ، مقامی ذرایع کے مطابق تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی دیر لوئر کے رہنما شاد نواز خان کے بھائی محمد سہیل اپنے بھائی نیک دار اور دیگرساتھیوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں تیمرگرہ آرہے تھے کہ رباط ناواگئی کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں محمدسہیل جان بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی رباط پولیس نے رباط بازار میں ناکہ بندی کردی جسکے نتیجے میں مسلح ملزمان پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کرکے حولدارفضل وہاب ،سپاہی زبیراور ایک طالبعلم شدید زخمی ہوگئے تیمرگرہ ہسپتال ذرایع کے مطابق بعد ازاں زخمی پولیس اہلکاروں فضل وہاب اورزبیرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑ گئے مقامی لوگوں نے جان بحق افراداور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل گیاایک ملزم نے فرار کی کوشش کرتے ہوئے دریاپنجکوڑہ میں چھلانگ لگاکر ان پراے ایس ائی نے پر فائرنگ کرکے ملزم کو زخمی کرکیاان کو دریاپنچکوڑہ سے دبوچ کرگرفتار کرلیا جبکہ اے ایس ائی سے سرکاری بندوق گر کردریاے پنچکوڑہ لے گئی کئی گھنٹے گرزنے کے باوجود تھانہ خال پولیس سے کسی قسم کی معلومات نہیں تھی جبکہ ڈی پی اودیر لوئر سے باربار رابطہ کرنے کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اس واقعہ کے متعلق مزیدمعلومات نہ ہوسکی جبکہ آخری اطلاعات آنے تک ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری رہا پولیس نے ابھی تک یہ کنفرم نہیں کیاکہ واقعی دہشتگردی کے واقعات کا تسلسل تھا یا یادشمنی شاخسانہ جان بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن بلامبٹ میں اداکی گئی جسمیں پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جان بحق پولیس اہلکاروں کی میتں اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی۔۔۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -