مسلم سجاد کے انتقال پرجماعت اسلامی کا اظہار تعزیت

مسلم سجاد کے انتقال پرجماعت اسلامی کا اظہار تعزیت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماہنامہ عالمی ترجمان القرآن لاہور کے نائب مدیر مسلم سجاد کے انتقال پر کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نائب امراء برجیس احمد ، مظفر احمد ہاشمی ، ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر، مسلم پرویز،سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، ڈپٹی سیکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ ،انجینئرمحمد صابر،راشد قریشی سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے مسلم سجاد کی دینی ،تحریکی اور ادبی خدمات پر ان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مر حوم بڑ ی صلاحیتوں کے مالک تھے۔تحریک سے ان کی وابستگی انتہائی والہانہ اور پختہ تھی اور وہ آخری وقت تک اقامتِ دین کی جدو جہد میں مصروف رہے ۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -