جرائم میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی جائے،نجمی عالم

جرائم میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی جائے،نجمی عالم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نجمی عالم اور ندیم بھٹو نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس افسران بالخصوص ایس ایچ اوز کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے اور پولیس میں اسکریننگ کا ایسا نظام متعارف کروایا جائے کہ پولیس سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جاسکے اور کوئی بھی مجرم پولیس وردی میں کسی تھانے میں موجود نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے لوٹ مار اور بیٹ کے نام پر بھتہ پولیس پر عوام کے عدم اعتماد میں اضافہ کا باعث ہے جس کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں حکومت کی گڈ گورننس کی کوششوں کو سبوتاژ کررہی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -