اسکولز سے بارش کا پانی فوری طور پر نکالا جائے، جام مہتاب

اسکولز سے بارش کا پانی فوری طور پر نکالا جائے، جام مہتاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر نے حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں بعض سرکاری اسکولوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور کمشنر حیدر آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ اسکولز میں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا انتظام کریں تاکہ تدریسی عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا جا سکے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سیکریٹری تعلیم سندھ کو بھی ہدایت کی کہ وہ 24گھنٹوں کے اندر ان تمام اسکولز کی تفصیلات متعلقہ کمشنر کو مہیا کریں جہاں بارش کا پانی جمع ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -