چکوال،حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم قتل

چکوال،حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم قتل

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ بلکسر تھانہ صدر کے علاقہ میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کو قتل کر دیا گیا۔ غلام اکبر ولد احمد خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بڑا بھائی محمد شریف رینجرز سے ریٹائرڈ ہے اور گھر پر ہوتا ہے ، مقتول کی بہو نے بتایا کہ چچا محمد شریف سبزی وغیرہ لینے کیلئے گیا لیکن گھر واپس نہ آیا اور فون نمبر بھی بند مل رہا ہے۔ پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ گاؤں کے مشرق کی طرف پاکستان آئل لمیٹیڈ کے کنواں نمبر چار کے قریب کھدر میں محمد شریف کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ محمد شریف کو نامعلوم افراد نے ناحق قتل کیا ہے۔ سب انسپکٹر ہومیو سائٹ سرکل علی عباس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کرا کہ قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -