کراچی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

کراچی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) شہر قائد سے اغوا ہونے والا بچہ والا بچہ پولیس نے بازیاب کرالیا ہے بچے کو بریگیڈتھانے سے اغوا کیاگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے ڈالمیا میں کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیاہے۔ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لیے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھاجس کی ادائیگی کی سکت نہ رکھنے کی بنا پر اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا بچے کے والد بذاتِ خود ایکسائز پولیس کے افسر ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں بچوں کے مبینہ اغوا اور اس کیشبے میں عوام کی جانب سے کئی افراد کو تسشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -