معاشی ترقی میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردارہے، گورنر سندھ

معاشی ترقی میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردارہے، گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سٹاف رپورٹر )گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پیرکو کراچی ایئر پورٹ ٹرمینل ون پرداؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کو پاکستان کے دورے کے اختتام پر گرم جوشی سے رخصت کیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ صوبہ کی معاشی ترقی میں بوہری کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، شہر قائد کی معاشی سرگرمیوں میں بھی بوہری کمیونٹی کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ صوفیائے کرام کی سرزمین ہے جہاں ہر مسلک و فرقہ کے لوگ آباد ہیں تمام اکائیوں کے درمیان پیار و محبت کا ایک جذبہ ہے صوبہ میں بوہری کمیونٹی بھی ایک پرامن کمیونٹی ہے اس کمیونٹی سے وابستہ افراد تعلیم و صحت سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین نے شاندار مہمان نواز ی پر گورنر سندھ، حکومت اور صوبہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر بوہری کمیونٹی کے عمائدین اور عقیدت مند بھی موجود تھے۔