چکوال چیمبر آف کامرس کے سالانہ امتحانات،کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا پہلا مرحلہ مکمل

چکوال چیمبر آف کامرس کے سالانہ امتحانات،کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا پہلا ...

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چکوال چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ پیر کے روز مکمل ہوگیا۔ ایسوسی ایٹ سیکٹر میں فاؤنڈر گروپ کے چوہدری احمد خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ کارپوریٹ سیکٹر میں فاؤنڈر گروپ کے صاحبزادہ عبدالقدوس نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں جبکہ پائینئر گروپ کی طرف سے بلال مرتضیٰ، احسن ظفر بختاوری، خرم کامران، مختار بیگم اور غلام مرتضیٰ نے کاغذات داخل کرائے ہیں۔ اس سیکٹر میں تین امیدوار منتخب ہونگے اور 22ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایسو سی ایٹ سیکٹر میں فاؤنڈر گروپ کے آصف یعقوب، محمد احمد فاروقی نے اپنے کاغذات داخل کرایے ہیں، جبکہ قاضی اکبر پائینئر گروپ کی طرف سے آصف محمود، رانا زاہد علی، غلام محمد،نازیہ یوسف اور شہزاد سعادت نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرایے ہیں۔ مجموعی طور پر آٹھ نشستوں پر مقابلہ ہے۔ فاؤنڈر گروپ دو خواتین نشستوں کیلئے کوئی امیدوار میدان میں نہیں لا سکا۔ 114 ممبران ایسوسی ایٹ سیکٹر میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں قاضی اکبر گروپ نے تمام چھ نشستوں پر فاؤنڈر گروپ کو واضح اکثریت سے شکست دی تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -