یاہ کلک کا نیٹ ورک آپریٹر سروس متعارف کرانے کا اعلان

یاہ کلک کا نیٹ ورک آپریٹر سروس متعارف کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یاہ سیٹYahsat کی بین الاقوامی سٹیلائٹ براڈ بینڈ سروس یاہ کلک (YahClick) نے اپنے موجودہ نیٹ ورک میں ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (VNO) کی سروس متعارف کرانے کے لئے آئی ڈائریکٹiDirect کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے. یاہ کلک کی جانب سے وی این او کی پیشکش آئی ڈائریکٹiDirect ایولوشن پلیٹ فارم میں بدلتی ہوئی استعداد کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں سروس پارٹنرز زیادہ گنجائش کی خریداری کے حامل ہوجائیں گے اور اس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر مختلف خدمات فراہم کرسکیں گے۔ آئی ڈائریکٹiDirect بنیادی طور پر آئی پی کی بنیاد پر قائم سیٹلائٹ کمیونکیشنز میں صف اول کا لیڈر ہے۔ اس نئی سروس کا ہدف یہ ہے کہ کاروباری اور سرکاری اداروں کو مطلوب اعلیٰ معیار کی سروس پر پورا اترا جائے۔ وی این او کی سروس سے یاہ کلک کا بینڈ (Ka-Band)نیٹ ورک کی گنجائش اور رفتار میں اضافہ ہوجائے گا اور اس کے نتیجے میں ان کے سروس پارٹرنز کو اپنی مطلوب گنجائش کے مطابق انتظام کا مکمل کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔ وی این او سروس متعارف کرانے کے موقع پر یاہ سیٹ کے چیف کمرشل آفیسر ڈیوڈ مرفی نے بتایا، "کا بینڈ (Ka-Band) کے مقابلے میں اس پیش رفت سے سروس پارٹنرز کو تیز رفتار اور کم قیمت کی حامل گنجائش تک رسائی حاصل ہوجائے گی اور اپنی الاٹ شدہ گنجائش پر وہ مکمل کنٹرول اور انتظام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس پیش رفت پر ہم آئی ڈائریکٹiDirect کے ساتھ شراکت داری پر پرعزم ہیں جس میں ہم اپنے موجودہ اور مستقبل کے صارفین کو کم قیمت کے حامل اعلیٰ معیار کے تکنیکی تعاون اور وسیع سیٹلائٹ براڈ بینڈ کوریج فراہم کررہے ہیں۔ "یاہ کلکYahClick کی وی این او خدمات کے فائدے وسیع ہیں۔ یہاں یہ بات شامل ہے کہ سروس پارٹنر کے بینڈ (Ka-Band) کو یاہ کلک کی وائی 1 بیY1B) (سیٹلائٹ کے کوریج ایریا کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔ جس کے نتیجے میں وہ آئی ڈائریکٹ iDirectپلیٹ فارم کا استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گی۔ اس کی کوئی اضافی لاگت نہیں ہے ا ور نا یاہ کلک کی وی این او سروسز کی فروخت شروع کرنے کے لئے سروس پارٹنرز کی جانب سے سی اے پی ای ایکس (CAPEX) مطلوب ہے -یہ سروس پارٹنرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ سیٹلائٹ نیٹ ورک آپریٹر کے طور پر آپریٹ کریں۔ سروس پارٹنرز اس قابل بھی ہوں گے کہ وہ اپنے آئی پی نیٹ ورک کی بلاتعطل کنفیگریشن اور ڈیزائننگ کے ساتھ اپنی ریموٹ سائٹس کی نگرانی اور کنٹرول کرسکیں ۔ ان کو اپنے براڈ بینڈ سیٹلائٹ کی گنجائش پر مکمل کنٹرول ہوگا جس کے ساتھ وہ اضافی طور پر اپنی سروس کی فراہمی کے بھی قابل ہوجائیں گے۔