کراچی ،میں نے کبھی کسی کی کردار کشی نہیں کی ،روزینہ جلال
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میں تو نہ ہی کوئی پامسٹ ہو ں اور نہ ہی میں نے کبھی کسی کی کردار کشی کی ہے ان خیالات کا اظہار مشہور ومعروف آسٹرولوجسٹ روزینہ جلال نے میڈیا کو جاری کیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں انکے نام سے منسوب ایک نجی نیوز پیپر میں انٹرویو شائع ہوا ہے جو بالکل طور پر انکے سوالات و جوابات سے ہٹ کر شائع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میں ایک آسٹرولو جسٹ ہوں اور مجھے انٹرویو میں پامسٹ کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے جو میں سمجھتی ہوں کہ وہ ہو سکتا ہے نادانستہ طور پر ایسا ہوا ہو لیکن مجھے دکھ ہوا ہے کہ مجھ سے منسوب کرکے وقار ذکاء اینکر پرسن اور مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ILLUMINITY(ایلومنیٹی) کے پیرو کار ہیں جوکہ سراسر غلط ہے میں نے ان کے بارے یا کسی اور کے بارے میں ایسا بالکل نہیں کہا ہے