نااہل افسران اور عملہ کو گھر بھیج دیا جائے گا ، جام اکرام دھاریجو

نااہل افسران اور عملہ کو گھر بھیج دیا جائے گا ، جام اکرام دھاریجو

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر امداد باہمی کوآپریٹیو جام اکرام اللہ دھاریجو نے غفلت اور نااہلی کے مرتکب محکمہ کے اسسٹنٹ رجسٹرار یونس بلوچ کو معطل کردیا ہے ۔ صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایات دیں ہیں کہ کسی بھی طرح کی غفلت اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی شکایات پر کام نہ کرنے والے اور عوام کو بیجا تنگ کرنے والے افسران اور عملہ کو گھر بھیج دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کو مثالی صوبہ بنانے کی کاوشوں کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں عوامی قوت کو صوبہ کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹیو میں کسی بھی طرح کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران و عملہ وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور مسائل کے حل کیلئے آنے والے لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -