میاں زاہد ورلڈ کالمسٹ کلب کے ڈویژنل پیٹرن انچیف نامزد

میاں زاہد ورلڈ کالمسٹ کلب کے ڈویژنل پیٹرن انچیف نامزد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کالمسٹ کلب کے چیئر مین حافظ شفیق الرحمن نے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان سے مشاورت کے بعد کور کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں پاکستان کے اقتصادی دارالحکومت کراچی کے ڈویڑنل صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کی تجویزپر میاں زاہد حسین کو کراچی ڈویڑن کا پیٹرن انچیف بنانے کا معاملہ زیر غور آیا۔ کور کمیٹی نے طویل غور و خوض کے بعد بالاتفاق میاں زاہد حسین کوکراچی کا ڈویڑنل پیٹرن انچیف بنانے کی منظوری دیتے ہوئے اس تجویز کی توثیق کی اور میاں زاہد حسین کو کراچی کا ڈویڑنل پیٹرن انچیف نامزد کر دیا۔ یاد رہے کہ میاں زاہد حسین مختلف قومی اخبارات و جرائد میں سماجی موضوعات پر فکر انگیز اور خیال افروز کالم اور مضامین لکھتے ہیں۔ وہ کراچی کی ایک معروف سماجی اور کاروباری شخصیت ہیں۔ 30 مارچ 2013ء سے 30 مئی 2013ء4 تک وہ سندھ کی نگران حکومت میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی رہے۔ نیز وہ پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلکچوئل فورم کے بانی صدر بھی ہیں۔ اْمید ہے کہ وہ مرکزی کور کمیٹی، سپریم کونسل اور کراچی کے ڈویڑنل صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کی مشاورت سے کراچی ڈویڑن میں ورلڈ کالمسٹ کلب کی تنظیم سازی کے عمل کوتندہی اور فعالیت سے آگے بڑھائیں گے۔اجلاس میں مرکزی آرگنائزر ذبیح اللہ بلگن ، سینئر وائس چیئرمین خاور نعیم ہاشمی ، وائس چیئر مین ڈاکٹر سجاد اعوان ،سینئر نائب صدور ناصف اعوان، خواجہ جمشید امام، نائب صدر عبدالستار اعوان ، سیکرٹری جنرل فاروق چوہان ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حافظ یوسف سراج ، مرکزی فنانس سیکرٹری آصف عنایت بٹ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ریاض احمد ا حسان نے شرکت کی۔ سپریم کونسل کے اراکین کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -