ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فقیر محمد میموریل اور خواجہ کلب نے کواٹر فائنل جیت لئے

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فقیر محمد میموریل اور خواجہ کلب نے کواٹر فائنل جیت لئے

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)چوتھی رانا محمد علی شہباز رضا خان‘ محمد وسیم میموریل ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ چمپیئن شپ کا پہلا کوارٹر فائنل چوہدری فقیر میموریل کلب اور سمن آباد جم خانہ کے درمیان کھیلا گیا فقیر میموریل کلب نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا جبکہ سمن آباد جم خانہ کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 24رنز بنا کرڈھیر ہو گئی فقیر محمد میموریل کے راشد نے چار اور فقیر بٹ نے دو وکٹیں لیں جواب میں فقیر میموریل کرکٹ کلب نے ہدف 15.1اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اس طرح چوہدری فقیر میموریل کلب نے یہ میچ سات وکٹوں سے جیت لیا دوسرا کواٹر فائنل خواجہ کرکٹ کلب اور طارق کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا طارق کرکٹ کلب ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5اوورز میں 105رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی طارق نے 41رنز بنائے جواب میں خواجہ کرکٹ کلب نے یہ ٹارگٹ 12اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا رؤف نے 49رنز کیے جبکہ شعیب نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا خواجہ کرکٹ کلب نے یہ میچ 8وکٹوں سے جیت لیا عبدالرؤف کو مین آف دی میچ دیا گیا.

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -