نیب کے ہاتھوں کروڑوں ہڑپ کرنیوالا سینئر ڈرگ اینلسٹ گرفتار

نیب کے ہاتھوں کروڑوں ہڑپ کرنیوالا سینئر ڈرگ اینلسٹ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر ) خیبرپختونخوااحتساب کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق احتساب کمیشن کی تفتیشی ٹیم نے سینئرڈرگ اینلسٹ خالدخان کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوااحتساب کمیشن کواطلاع موصول ہوئی کہ خالدخان سینئرگورنمنٹ ڈرگ اینلسٹ نے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے خریدے گئے کروڑوں روپے مالیت کے انٹرافیران انجکشنز کی دوبارہ ٹیسٹنگ کے دوران مذکورہ انجیکشنز کوبدنیتی سے غیرمعیاری قراردیدیاجسکے باعث قومی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچا۔خیبرپختونخوااحتساب کمیشن نے اس سلسلے میں تہہ تک پہنچنے کیلئے تفتیش کاآغازکردیاتاہم تفتیش کے دوران احتساب کمیشن کواس غیرقانونی فعل سے متعلق ٹھوس شواہدملے تاہم پیرکے دن احتساب کمیشن کی تفتیشی ٹیم نے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پرچھاپہ مارا اورچھان بین کے بعدصوبائی ڈرگ لیبارٹری کے آفیسرانچارج سینئرگورنمنٹ ڈرگ اینلسٹ خالدخان کوگرفتارکرلیاجس کے بعدمزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔ملزم خالد خان کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے بمورخہ30اگست(منگل)کواحتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔