میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہو گا :اسد قیصر

میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہو گا :اسد قیصر

  

صوابی( بیورورپورٹ) سپیکر صوبائی اسمبلی سد قیصر نے کہا ہے کہ میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کے معیار زندگی میں مثبت اور انقلابی تبدیلی آئے گی۔وہ آج چھوٹا لاہور میں مختلف بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔سپیکراسد قیصر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں انہوں نے آج تک عوام سے کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا اور انہوں نے بلا امتیازتمام علاقوں میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کے خاتمے میں بڑی مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام سابقہ ادوارکا موازنہ ان کے صرف تین سالوں کے ترقیاتی کاموں سے کریں تو ساری حقیقت ان کے سامنے آجائے گی ۔سپیکر اسد قیصر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق علاقے کے لوگوں سے مشاورت کریں انہوں نے واضح کیا کہ جب علاقے کے لوگ متفقہ قرارداد پیش کریں گے تو اس کے بعدوہ اس علاقے میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع کریں گے تاکہ اس منصوبے سے متعلق ہر ایک کا اعتماد حاصل ہو ۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں اور ٹھیکوں میں رشوت وکمیشن تصور کو ختم کر دیا گیا ہ اور اب ٹھیکے اور ترقیاتی منصوبے شفاف اندازمیں کئے جارہے ہیں ۔سپیکر اس قیصر نے کہا کہ خشک سالی کے خاتمے اورزرعی خودکفالت کے حصول کیلئے سولر ٹیوب ویل انتہائی اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صوابی میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیو ب ویلوں پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پیہور ہائی لیول کنال منصوبے کے اجراء سے صوابی کا پورا علاقہ خشک سالی کا شکارہوا اور یہ علاقہ بے آب وگیا میدان میں تبدیل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے کی کھیتی باڑی اور زراعت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو ئے ہیں اور ماضی کا خوشحال کا شتکار اورزمیندار آج کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ ان اجتماعات میں درجنوں افراد نے عمران خان اور سپیکر اسد قیصر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اعلان کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -