نوشہرہ ،مکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

نوشہرہ ،مکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) رشکئی نوشہرہ مکان میں آگ لگنے سے پورا گھر جل کر خاکستر خواتین اور بچے معجزانہ طورپر بچ گئے آگ رات 2بجے بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگ گئی آگ نے انافاناپورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس سے گھر مکمل طورپر قیمتی سامان سمیت جل کر راکھ ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 2بجے سردار ولد امیرنواز محلہ مایار خیل رشکئی نوشہرہ کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زبردست جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا اس سے پہلے اہل محلہ نے خواتین اور بچوں کو گھر سے بحفاظت نکالا لیکن گھر اور گھر میں موجود قیمتی سامان مکمل طورپر راکھ ہوگیا تھا معززین علاقہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرہ خاندان کا مالی امداد کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -