چارسدہ ،جمعیت تنگی کے امیر کمال شاہ کی رکنیت بحال
چارسدہ (بیورورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام نے تحصیل تنگی کے امیر مولانا کمال شاہ کی پارٹی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ترجمان عطاء اللہ خان کی طرف سے جاری کردی پریس ریلیز کے مطابق جمعیت کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان نے تحصیل تنگی کے امیر مولانا کمال شاہ کی رکنیت بحال کرکے ان کو پارٹی اور تنظیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ مولانا سید کمال شاہ نے جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان سے حصوصی ملاقات کی اور جماعتی پالیسیوں پر کاربند رہنے کا عزم کیا ۔ مولانا محمد ہاشم کے مطابق مولانا کمال شاہ سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی یا اختلاف نہ تھا بلکہ جماعتی مفادات کی خاطر ان کے خلاف آئین کے مطابق کاروائی کی گئی تھی اور اب مولانا کمال شاہ نے پارٹی آئین، جماعتی احکامات اوراُصولوں کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر اُن کی رکنیت بحال کردی گئی ۔