پاکستان کیخلاف نعرہ لگانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے :مولانا گوہر شاہ

پاکستان کیخلاف نعرہ لگانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے :مولانا گوہر شاہ

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم بھی اور ہماری سیاست بھی ہوگی ۔پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔ جے یو آئی دفاع اسلام کے ساتھ عوامی حدمت کیلئے کوشاں ہے۔ قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کے قیادت میں جے یوآئی اسمبلی کے اندر اور باہر نظام اسلام کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔وہ حربیلہ کورونہ میں واپڈا کے بوسیدہ بجلی تاروں کو تبدیل کرنے اور نے کیبل کی تنصیب کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مولانا فیضان اللہ ، وسیم جان ، حامد اور دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ۔ اہل علاقہ نے ایم این اے مولانا گوہر شاہ کی کاوشوں کو سراہا اور دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام پر کوئی احسان نہیں بلکہ منتخب نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ مولانا گوہر شاہ نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم بھی اور ہماری سیاست بھی ہوگی مگر کچھ قوتیں پاکستان کی وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -