ضلع کونسل پشاور کا اجلاس ،عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا آغاز

ضلع کونسل پشاور کا اجلاس ،عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا آغاز

  

پشاور( کرائمز رپورٹر )ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس ‘ جنرل بس سٹینڈ میں تجاوزات ختم کرنے ‘سٹینڈز کے دررمیان کیبنوں کو اڈہ کے پچھلے سائیڈ پر منتقل ‘ جدید انتظارگاہیں بنانے اور اڈہ میں نکاس آب کے مسائل حل کرنے ‘صاف پانی کی فراہمی‘ باؤنڈری وال کی مرمت اور اڈہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر گیٹ لگانے اور اڈہ سٹاف کو وردیاں ‘ بیجز فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ‘ پشاور میں تمام اڈہ جات کی حالت زار بہتر بنانے ا ور مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور عوام جلد ہی تبدیلی محسوس کرینگے ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت گذشتہ روز جنرل بس سٹینڈ میں مسافروں کو سہولیات کی فراہمی اورجنرل بس سٹنیڈ کی حالت زار بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب ناظم اعلی سید قاسم علی شاہ ‘ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمد طارق ‘ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز میاں شفیق الرحمان ‘ اکاوئنٹ آفیسر عزیز خا ن اور پی آر او فیروزشاہ نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو ڈائریکٹر کوارڈینشن صاحبزادہ محمدطارق نے اڈہ کی حالت زار اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ‘ اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ جنرل بس سٹینڈ میں بس سٹینڈ ز کے درمیان کیبن اور دکانوں کو اڈے کے پچھلے سائیڈ برآمدے میں منتقل کرکے بس سٹینڈز کو کشادہ کرکے مسافروں کی سہولت کیلئے جدید انتظارگاہیں بنائی جائیگی جس میں صاف پانی کی فراہمی سمیت ‘ پنکھوں اور ائیرکنڈیشنزفراہم کی جائیگی اسکے علاوہ اڈہ میں نکاس آب کو یقینی بنانے کے لئے فرش بندی کی جائیگی اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے نیا ٹیوب ویل لگایا جائیگا ‘اسکے علاو اڈہ میں تمام ترتجاوزات کا خاتمہ کیاجائیگا جبکہ اڈہ میں اڈہ کے ارد گرد باؤنڈری وا ل کو مرمت کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر گیٹ لگائیں جائینگے ‘ اس کے علاوہ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگائیں جائینگے ‘ جبکہ اڈہ کے تمام ملازمین کو وردیااور بیجز فراہم کی جائینگے ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کوارڈینیشن کو اڈہ کا دور ہ کرکے جلد سے جلد پی سی ون تیارکرنے کے احکامات جاری کئے اور کہاکہ پشاور کے تمام اڈوں میں مسافروں کی سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائے ‘اور تمام اڈوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے ضلعی حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کرر ہی ہے ‘ اور عوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -